پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پیپ گوارڈیولا کا تجربہ الٹا پڑ گیا مانچسٹر سٹی کو لیورکوزن کے ہاتھوں 0-2 کی حیران کن شکست
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعاون، علاقائی اور خطے کی موجودہ سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ باہمی تعاون خطے کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا امن و استحکام قائم کرنے کے لیے ضروری ہے۔
