پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں بڑی کامیابی، 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) اور HQ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت سعودی قیادت میں CTF-150 کی حمایت میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ڈو کو روکا اور سٹیٹ لیس ڈھو پر انسداد منشیات آپریشن کامیابی سے انجام دیا۔

تھانہ پاک کالونی پولیس کی کارروائی، جہان آباد قتل کیس کے دو ملزمان گرفتار

اس آپریشن کے دوران 2,000 کلوگرام سے زائد میتھیمفیٹامائن (ICE) ضبط کی گئی، جس کی علاقائی ہول سیل قیمت تقریباً 130 ملین امریکی ڈالر ہے۔

پی این ایس تبوک کی جانب سے یہ کارروائی گزشتہ دو ماہ میں مسلسل تیسری کامیاب روک تھام ہے، جو پاک بحریہ کے غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو ظاہر کرتی ہے۔ آپریشن کی کامیابی نے CMF کے تحت کثیر القومی تعاون کی افادیت کو بھی واضح کیا۔

پاک بحریہ نے کہا کہ وہ قومی بحری مفادات کے تحفظ اور سمندری تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن آن دی لا آف سی (UNCLOS) کے اصولوں کے تحت عالمی سطح پر اپنا کردار جاری رکھے گی۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!