تھانہ پاک کالونی پولیس کی کارروائی، جہان آباد قتل کیس کے دو ملزمان گرفتار

کراچی: تھانہ پاک کالونی پولیس نے جہان آباد قتل کیس کے اہم دو ملزمان نبیل ولد جمیل اور شہاب ولد محمد رفیق کو گرفتار کر کے کیس میں پیش رفت کی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور ایک خنجر برآمد ہوا۔

کراچی: 28 سال پرانی چوری شدہ گاڑی کا ای چالان موصول، ہوٹل انتظامیہ نے جرمانہ دینے کی شرط رکھی

ملزمان نے دوران انٹیروگیشن اعتراف کیا کہ 12 نومبر 2025 کو جہان آباد گودام ایریا میں نوجوان حیدر کو دوران واردات مزاحمت کرنے پر قتل کیا۔ یہ واقعہ تھانہ پاک کالونی میں درج مقدمہ نمبر 452/25 بجرم دفعہ 302/34 ت کے تحت درج ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شہاب پہلے بھی دو مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے:

  1. مقدمہ نمبر 285/12 بجرم دفعہ 392/34/13D تھانہ پاک کالونی

  2. مقدمہ نمبر 502/22 بجرم دفعہ 381A تھانہ شاہراہ نور جہاں

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس دیگر ممکنہ شریک ملزمان کی معلومات حاصل کر رہی ہے۔

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “تھانہ پاک کالونی پولیس کی کارروائی، جہان آباد قتل کیس کے دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!