بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن 2 گرفتار

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی بس اسٹینڈ لاڑکانہ پر کی گئی، جس میں گرفتار افراد عبدالطیف اور مظہر حیدر شامل ہیں۔
شرجیل میمن کراچی میں شہری ترقی کے متعدد بڑے منصوبے تیز رفتاری سے جاری تعلیم اور پانی کے شعبے میں نمایاں سرمایہ کاری

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیر قانونی کمیشن کے طور پر وصول کر رہے تھے۔ ایف آئی اے ٹیم نے ملزمان کو کمیشن وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقد، موبائل فونز، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن 2 گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!