آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ایس ایس پی آفس لاڑکانہ کا دورہ پولیس سہولیات اور عوام دوست اقدامات کا جائزہ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایس ایس پی آفس لاڑکانہ کا دورہ کیا اور تزین و آرائش کے بعد تعمیر شدہ دفاتر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پیز لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر شھدادکوٹ، کشمور و شکارپور اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاؤن 2 گرفتار

دورہ کے دوران ایس ایس پی لاڑکانہ نے آئی جی سندھ کو لاڑکانہ کے کچہ اور دیگر علاقوں میں واقع پولیس چوکیوں اور دفاتر کی تزین و آرائش، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، آئی ٹی برانچ اور دیگر سہولیات پر بریفنگ دی۔ لاڑکانہ شہر کے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کیمرہ چہرہ شناس اور ہائی کوالٹی کے ہیں، جبکہ آئی ٹی برانچ کو دفتری امور اور روزمرہ کے معاملات کے لیے بہتر بنایا جا رہا ہے۔

مزید بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاڑکانہ میں پولیس اہلکار موٹرسائیکلوں پر نہ صرف پیٹرولنگ کر رہے ہیں بلکہ شہریوں کی کالز پر فوری رسپانس بھی فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی سندھ نے ایس ایس پی لاڑکانہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دفاتر اور پولیس سروس عوام کی خدمت کے لیے ہیں اور شہریوں کو خوشگوار ماحول کے ساتھ تحفظ فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ایس ایس پی آفس لاڑکانہ کا دورہ پولیس سہولیات اور عوام دوست اقدامات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!