شرجیل میمن کراچی میں شہری ترقی کے متعدد بڑے منصوبے تیز رفتاری سے جاری تعلیم اور پانی کے شعبے میں نمایاں سرمایہ کاری

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں شہری ترقی کے متعدد بڑے منصوبے تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ ان کے مطابق شہر میں 9 بڑے منصوبے 7.66 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے جا رہے ہیں، کے ڈی اے کے 76 منصوبے 13.22 ارب روپے میں جاری ہیں، جبکہ کے ایم سی 200 منصوبوں پر 18.36 ارب روپے خرچ کر رہا ہے۔
کراچی میں سالانہ ٹریفک حادثات خواتین اور بچوں سمیت 755 افراد جاں بحق 10 ہزار سے زائد زخمی

انہوں نے بتایا کہ KW&SC اور لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ حب کینال اور ڈملوٹی پانی کی پائپ لائن پروجیکٹ ایک سال کے اندر مکمل ہو کر ڈی ایچ اے کو 10 MGD پانی فراہم کریں گے۔ غیر ملکی مالی معاونت سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کے مرحلہ اول کی لاگت 25.47 ارب روپے ہے جبکہ مرحلہ دوم 167.10 ارب روپے میں شہر کے پرانے پانی اور سیوریج نظام کی تجدید کرے گا۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں بھی نمایاں اقدامات کر رہی ہے۔ موجودہ مالی سال میں 130 اسکیموں کے تحت 1,280 تعلیمی یونٹس کی تکمیل پر کام جاری ہے، جس کی تخمینہ لاگت 15.57 ارب روپے ہے اور 1.88 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لیے 30 اضلاع میں 12.33 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، جبکہ جاپان کے بین الاقوامی تعاون ادارہ JICA کے پروگرام کے تحت پانچ اضلاع میں 20 لڑکیوں کے اسکولوں کو پرائمری سے ایلیمنٹری سطح تک ترقی دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی کے لیے ترقیاتی منصوبہ 2025-26 میں 756 اسکیمیں شامل ہیں، جن میں 713 جاری، 17 کیری فورورڈ اور 43 نئی اسکیمیں شامل ہیں۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “شرجیل میمن کراچی میں شہری ترقی کے متعدد بڑے منصوبے تیز رفتاری سے جاری تعلیم اور پانی کے شعبے میں نمایاں سرمایہ کاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!