گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ہائی کمشنر آف روانڈا کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ہائی کمشنر آف روانڈا Harerimana Fatou نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 ملزمان گرفتار

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک–روانڈا تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روانڈا کے ساتھ وفود کے تبادلے اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ چاہتے ہیں، جس سے خطے میں معاشی تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے، افریقی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کو ہماری ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

ہائی کمشنر آف روانڈا Harerimana Fatou نے گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہا اور تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ہائی کمشنر آف روانڈا کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!