ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے سے متعلق دو ممالک کی جانب سے پیش کردہ تجاویز مسترد کر دیں۔
سپریم کورٹ نے پنڈی گھیب قتل و دہشت گردی کیس کے ملزمان بری کر دیے
سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق یہ تجاویز ایک اہم خارجہ پالیسی اجلاس میں پیش کی گئیں، تاہم سپریم لیڈر نے انہیں ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں امن کا وقت نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے اجلاس میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ضروری ہے اور ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق علی لاریجانی کو گزشتہ رات کیے گئے حملوں میں نشانہ بنایا گیا، تاہم ایران کی جانب سے اس دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
