کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے حالیہ دہشت گردانہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ہائی کمشنر آف روانڈا کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
وزیر داخلہ نے کہا کہ خودکش حملہ آوروں اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، یہ صرف اور صرف انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے سندھ پولیس کو آئندہ احکامات تک الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔
ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ صوبے کے تمام داخلی و خارجی پوائنٹس، اہم شاہراہوں، مرکزی و ذیلی سڑکوں پر چیکنگ اور نگرانی کو مزید سخت کیا جائے۔ انٹیلی جینس اقدامات کو خصوصاً جرائم سے متاثرہ علاقوں اور مضافات میں مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ آنے والے دنوں اور مہینے میں ہونے والے اہم ایونٹس کے سیکیورٹی پلانز کا از سرِ نو جائزہ لیا جائے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جینس ایجنسیز کے باہمی روابط کو مستحکم اور مؤثر بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام ٹول پلازوں پر داخلی و خارجی نگرانی سخت کی جائے، اور کسی بھی مشکوک شخص، گاڑی یا حرکت کی اطلاع پر فوری ریسپانس یقینی بنایا جائے۔
ضیاءالحسن لنجار نے ہدایت دی کہ ہر قسم کی معلومات کو بروقت شیئر اور فالو کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی طور پر نمٹا جا سکے۔
کلیدی لفظ:
سیکیورٹی
Tags:
SindhPolice, ZiaulHassanLanjar, Terrorism, SecurityAlert, Karachi, Intelligence, LawEnforcement, Pakistan
