ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 ملزمان گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ، اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

پولیس اور ملزمان کے درمیان ایک مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ گرفتار افراد میں 2 اسٹریٹ کرمنلز، 3 گٹکا ماوا فروش، 4 موٹر سائیکل لفٹرز اور ایک مفرور شامل ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ ایمونیشن، 116 پڑیاں/پیکٹ گٹکا ماوا، 4 موٹر سائیکلیں، 2 موبائل فون اور 5420 روپے نقدی برآمد کی گئی۔

کارروائیاں تھانہ عزیز بھٹی، شارع فیصل، پی آئی بی کالونی، فیروز آباد، سولجر بازار اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں کی گئیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!