ڈی جی ایس بی سی اے مزمل ہالیپوٹو کا ماحول دوست تعمیرات کے لیے بائی لاز میں ترمیم پر زور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) مزمل ہالیپوٹو نے کہا ہے کہ ماحول دوست تعمیرات کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے بلڈنگ بائی لاز میں ترمیم اور قانونی فریم ورک کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا برونائی کا سرکاری دورہ — سلطان اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں، ’’علاقائی امن میں پاکستان کے کردار‘‘ پر خطاب

پاکستان گرین بلڈنگ کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ دہائیوں سے جمع ہونے والے مسائل اب نظامی پیچیدگیاں پیدا کر چکے ہیں۔ تعمیراتی صنعت میں لاگت اہم عنصر ہے جبکہ گرین بلڈنگز کے لیے اضافی منصوبہ بندی اور اخراجات درکار ہوتے ہیں، تاہم وقت کے ساتھ یہ سوچ تبدیل ہوگی۔

مزمل ہالیپوٹو نے کہا کہ دنیا بھر میں ممالک پائیدار ترقی کے اہداف پر عمل پیرا ہیں اور پاکستان کو بھی اپنے بلڈنگ بائی لاز عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوست تعمیرات کے بغیر صحت مند مستقبل ممکن نہیں، متبادل توانائی کے استعمال سے ہم سستی اور پائیدار بجلی کے ذرائع حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے بتایا کہ انہیں عہدہ سنبھالے ایک ماہ ہوا ہے اور حکومت ادارے میں بنیادی اصلاحات لانے کے لیے پرعزم ہے۔ “ایس بی سی اے کا موجودہ فریم ورک اور ایکٹ پرانے ہو چکے ہیں، نیا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے جو جلد کابینہ سے منظور کرایا جائے گا۔”

انہوں نے کہا کہ ادارے میں انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کے مثبت نتائج جلد ظاہر ہوں گے۔ اس وقت ایس بی سی اے کے ملازمین کی تعداد 1381 ہے، مگر استعداد کار میں کمی ایک بڑا چیلنج ہے۔

مزمل ہالیپوٹو نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور افرادی قوت میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ “ہم اب چیزوں کو مینوئل انداز میں نہیں چلا سکتے، ڈیجیٹل نظام شفافیت اور کارکردگی دونوں کو بہتر بنائے گا۔”

انہوں نے سنگل ونڈو فیسیلیٹی کو ایس بی سی اے کا کامیاب منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن درخواست پر 15 دن میں منظوری دی جاتی ہے اور کامیابی کی شرح 99 فیصد ہے۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ ادارہ چار اقسام کی عمارتوں کو ریگولیٹ کرتا ہے، اور تمام مراحل کو آن لائن لانے سے کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی ایس بی سی اے مزمل ہالیپوٹو کا ماحول دوست تعمیرات کے لیے بائی لاز میں ترمیم پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!