پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں پارٹی کے سابق رہنماؤں کی اہم ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

کراچی رینجرز کی کارروائی لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ کا کارندہ گرفتار

پارٹی ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کی پرانی قیادت نے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تحریک کی قیادت میں فواد چودھری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ اور مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔
ساتھ ہی ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، سابق قیادت نے شاہ محمود قریشی کو سیاسی مفاہمت کے ذریعے معاملات حل کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی اور انہیں موجودہ بحران کے حل میں فعال کردار ادا کرنے کی تجویز دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو باہر نہیں نکال سکتی، اس لیے متبادل سیاسی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔

ملاقات میں سابق سینیٹر اعجاز چودھری، سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی شریک تھے۔
شرکاء نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق، سابق رہنماؤں نے حکومتی وزراء سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ فواد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی وفد جلد مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کرے گا۔
ملاقات میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور مفاہمتی ماحول پیدا کرنے پر بات چیت ہوگی۔

فواد چودھری نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور قیادت نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوششوں کی تائید کی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!