پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر لیاری (شکیل بادشاہ گروپ) سے تعلق رکھنے والے ملزم وقاص ولد جاوید کو گرفتار کرلیا۔
گلگت بلتستان کی آزادی کے جشن سے صدر آصف علی زرداری کا خطاب آپ کی بہادری تاریخ کا روشن باب ہے
ترجمان رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ کے لیے بھتہ وصولی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
ملزم ایک عادی مجرم ہے جو اس سے قبل بھی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کی روک تھام میں رینجرز کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا مجرم عناصر کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن یا واٹس ایپ نمبر پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
ترجمان نے یقین دلایا کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔
