پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، ایک روز میں 10 ہزار 700 افراد افغانستان روانہ

اسلام آباد: پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز چمن بارڈر کے راستے 10 ہزار 700 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

طورخم بارڈر کو 20 روز بعد دوبارہ کھولا گیا ہے تاکہ غیر قانونی افغان شہریوں کی مرحلہ وار بے دخلی کو قانونی دائرے میں مکمل کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، اب تک 15 لاکھ 60 ہزار سے زائد افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔
واپسی کا عمل قانونی طریقہ کار کے تحت جاری ہے، اور ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان مہاجرین کے لیے فرنٹیئر کور (ایف سی) اور سول انتظامیہ کی جانب سے عارضی رہائش، کھانے اور دیگر بنیادی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، ایک روز میں 10 ہزار 700 افراد افغانستان روانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!