جامعہ این ای ڈی میں "محفوظ سڑکیں، محفوظ زندگی” کے عنوان سے سیمینار — ماہرین کا ٹریفک حادثات کے تدارک کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — جامعہ این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ اربن و انفرااسٹکچر انجینئرنگ اور ٹیوٹا روڈ امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد انسانی زندگی کو لاحق خطرات، خصوصاً ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے طلبہ میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

کراچی: سم کی ڈوپلیکیٹ سروس سے شہری کے بینک اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکلوا لیے گئے، این سی سی آئی اے تحقیق میں عدم تعاون کا انکشاف

جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق مقررین نے کہا کہ ٹریفک حادثات جیسے سنگین مسئلے کے حل کے لیے حکومتی، افرادی اور انفرادی سطح پر مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

سیمینار میں ڈین فیکلٹی آف سول اینڈ پٹرولیم انجینئرنگ ڈاکٹر اسدالرحمان خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، جبکہ نظامت کے فرائض لیکچرار شاہ رخ خان نے انجام دیے۔

کی نوٹ اسپیکر ڈاکٹر میر شبر علی (ڈین فیکلٹی آف سول و آرکیٹیکچر انجینئرنگ، سرسید یونیورسٹی) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ریاست کلیدی کردار ادا کرتی ہے، تاہم خود احتیاط کرنا بھی ہر فرد کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی کے لیے جامع پالیسی، عوامی شعور اور مؤثر نفاذ ناگزیر ہیں۔

دوسرے کی نوٹ اسپیکر اجمل خان کھوسو (سیکٹر کمانڈر، سیکٹر ون اُوتھل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس) نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ سول انجینئرز ہیں، اور سول انجینئرنگ معجزہ دکھانے کا نام ہے۔” انہوں نے مشورہ دیا کہ اربن پلاننگ کے جدید تقاضوں کے مطابق کراچی کی سڑکوں کا نیشنل ہائی ویز طرز پر روڈ اسسمنٹ پروگرام کے ذریعے جائزہ لیا جانا چاہیے۔

چیئرمین شعبہ ڈاکٹر عدنان قادر نے کہا کہ ایسے اصول وضع کیے جائیں جو نہ صرف شہریوں میں آگہی پیدا کریں بلکہ غیر ذمہ دارانہ رویوں کی اصلاح بھی ممکن بنائیں۔

اس موقع پر انڈس موٹر کمپنی کی ڈپٹی مینیجر کارپوریٹ کمیونیکیشن و کسٹمر ریلیشنز تحریم ماجد نے بھی پریزنٹیشن دی، جبکہ آرگنائزر و ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اشعر احمد نے کہا کہ "جب تک اصول و ضوابط پر عملدرآمد نہیں ہوگا، ٹریفک حادثات کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے۔”

سیمینار میں ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ امجد حیات، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور اسٹاف نے شرکت کی۔ اختتام پر ہیلمٹس تقسیم کیے گئے اور محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “جامعہ این ای ڈی میں "محفوظ سڑکیں، محفوظ زندگی” کے عنوان سے سیمینار — ماہرین کا ٹریفک حادثات کے تدارک کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!