پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق — نائب وزرائے اعظم کی مشترکہ نیوز کانفرنس

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) — نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ نے اہم کردار ادا کیا، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے جسے مزید فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

جامعہ این ای ڈی میں “محفوظ سڑکیں، محفوظ زندگی” کے عنوان سے سیمینار — ماہرین کا ٹریفک حادثات کے تدارک کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور

اسلام آباد میں پاکستان اور پولینڈ کے نائب وزرائے اعظم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسے اپنا اہم شراکت دار تصور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور باہمی تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، جبکہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ دہشت گردی کے خلاف تعاون میں اضافہ کریں گے۔

اسحاق ڈار کے مطابق، مذاکرات کے دوران پولینڈ کے نائب وزیراعظم رادوسواف سیکورسکی نے بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا اور کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید کی۔

نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کی تقریب بھی ہوئی، جس میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز اور پولش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم موجود تھے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پولینڈ کے نائب وزیراعظم رادوسواف سیکورسکی نے کہا کہ وہ پاکستان کی شاندار میزبانی پر شکر گزار ہیں۔ ان کے مطابق، پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط خوش آئند پیشرفت ہیں۔ سیکورسکی نے مزید کہا کہ پولینڈ غزہ میں امن اور جنوبی ایشیا کے استحکام کا خواہاں ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت امن کی حمایت کرتا ہے۔

64 / 100 SEO Score

2 thoughts on “پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق — نائب وزرائے اعظم کی مشترکہ نیوز کانفرنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!