سہراب گوٹھ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ سہراب گوٹھ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شاد باغ ایوب گوٹھ روڈ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

سعید غنی سے کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عالم خان ولد گل خان اور سمیر اللہ ولد سعید محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ ایمونیشن اور شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔

زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے جبکہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “سہراب گوٹھ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!