کراچی بھتہ خور وصی اللہ لاکھو کے خلاف انٹرپول ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی سفارش

محکمہ داخلہ سندھ نے بھتہ خور وصی اللہ لاکھو کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی سفارش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وفاقی محکمہ داخلہ کو خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں وصی اللہ لاکھو کی گرفتاری کے لیے عالمی سطح پر کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
کراچی میں فائر سیفٹی کا بحران شدت اختیار کرگیا 80 فیصد عمارتیں غیر محفوظ قرار

ذرائع کے مطابق یہ خط سیکشن آفیسر جوڈیشل ون کی جانب سے تحریر کیا گیا، جس کے ساتھ 26 ستمبر 2024 کا سابقہ مراسلہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی وفاقی محکمے نے بعض اعتراضات اٹھائے تھے اور وصی اللہ لاکھو کی سفری ہسٹری سمیت مزید تفصیلات طلب کی تھیں۔

پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وصی اللہ لاکھو مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک فرار ہوا تھا۔ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور ایس آئی یو کی جانب سے اب تک چار خطوط محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے 24 ستمبر 2025 کو محکمہ داخلہ سندھ کو ایک خط لکھ کر وصی اللہ لاکھو کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی باضابطہ درخواست دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد وصی اللہ لاکھو کی بین الاقوامی سطح پر گرفتاری ممکن ہو سکے گی

58 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!