پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب ضلع اورکزئی میں ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الخوارج” کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدارت میں 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس دہشت گردی آپریشنل تیاری اور علاقائی حفاظت پر زور
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ پاک فوج کے دو افسران اور نو جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق (39 سال)، جو اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے، اور میجر طیب راحت (33 سال) شامل ہیں۔ دونوں افسران نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
شہداء میں مزید یہ جوان شامل ہیں:
نائب صوبیدار اعظم گل (38 سال، خیبر)
نائیک عادل حسین (35 سال، کرم)
نائیک گل امیر (34 سال، ٹانک)
لانس نائیک شیر خان (31 سال، مردان)
لانس نائیک طالش فراز (32 سال، مانسہرہ)
لانس نائیک ارشاد حسین (32 سال، کرم)
سپاہی طفیل خان (28 سال، ملاکنڈ)
سپاہی عاقب علی (23 سال، صوابی)
سپاہی محمد زاہد (24 سال، ٹانک)
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر افسران و جوانوں کی قربانیاں قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
