مددگار 15 کی بروقت کارروائی، زمان ٹاؤن سے اسلحے کے زور پر موبائل فون و پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پولیس مددگار 15 کی فوری کارروائی کے نتیجے میں اسلحے کے زور پر موبائل فون اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف کی 6 بڑی کارروائیاں، خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق مددگار 15 کو اطلاع ملی تھی کہ ایک موٹرسائیکل سوار ملزم نے شہری سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور متاثرہ شہری سے ابتدائی معلومات حاصل کیں۔

کالر نے پولیس کو بتایا کہ وہ ملزم کے گھر کو جانتی ہے اور نشاندہی کراسکتی ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم سے چھینی گئی اشیاء اور ایک چوری کی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اور برآمد شدہ موٹرسائیکل کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “مددگار 15 کی بروقت کارروائی، زمان ٹاؤن سے اسلحے کے زور پر موبائل فون و پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!