انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں 6 کامیاب کارروائیوں کے دوران خاتون اور افغان شہری سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.283 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔
اسلام آباد کی عدالت نے یوٹیوبر عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 683 گرام وزنی 90 کیپسولز برآمد ہوئے جن میں آئس بھری گئی تھی۔ اسی ایئرپورٹ پر برطانیہ جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 8.5 کلوگرام وزنی 29 ہزار 400 ڈیازیپام گولیاں برآمد کی گئیں۔
رنگ روڈ پشاور پر کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی اور افغان نیشنل کو گرفتار کیا گیا۔
بحریہ ٹاؤن لاہور کے قریب اے این ایف نے ایک کار اور موٹر سائیکل سے 30 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو دھر لیا۔ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک پر ٹرک سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب ایک خاتون کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

