پولیس کے مطابق پہلوان گوٹھ اور کوثر نیازی کالونی کے علاقوں سے انسانی سر ملے ہیں۔ دونوں مقامات پر سر ملنے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے ایک سر کٹی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی تفتیش کی جارہی ہے اور مقتولین کی شناخت اور پس پردہ محرکات کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔