ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) — ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز مختلف کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کی ترقی سب کی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی کراچی کی تعمیر نو کے لیے پرعزم ہے: سینیٹر وقار مہدی

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 5 اسٹریٹ کرمنلز، 1 منشیات فروش، 3 گٹکا ماوا فروش اور ایک مفرور شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 پستول بمعہ ایمونیشن، 51 گرام آئس، 215 پڑیاں تیار گٹکا ماوا، 2 موبائل فون اور 20 ہزار 410 روپے نقدی برآمد کی گئی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتاریاں تھانہ عزیز بھٹی، گلستانِ جوہر، پی آئی بی کالونی، فیروز آباد، محمود آباد، سچل اور سہراب گوٹھ کی حدود سے عمل میں لائی گئیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت محمد اقبال، عاصم، حسنین، ایراک، اسامہ، نادر علی، اسد علی، حیدر، محمد راشد اور محمد رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

63 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!