بلوچستان کے علاقے سوراب میں قومی شاہراہ این-25 پر نغاڑ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں کار اور فروٹ سے لدے مزدا ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔
نوید قمر کا مریم نواز کے بیان پر اظہارِ افسوس پیپلز پارٹی کا حکومتی بینچز چھوڑنے کا عندیہ
حادثے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ٹرک سے فروٹ سڑک پر بکھر گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال سوراب منتقل کی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کے عمل پر کام جاری ہے۔ حادثے کے بعد قومی شاہراہ کو کلیئر کرنے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
