لاہور (اسپورٹس ڈیسک) — چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹویٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مودی کو دوٹوک جواب دیا ہے۔
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ تاریخ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست پہلے ہی محفوظ کر چکی ہے، اور کوئی کرکٹ میچ اس اٹل حقیقت کو مٹا نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کھیل میں جنگ کو گھسیٹنا بھارت کی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ بھارتی وزیراعظم کو آج بھی پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں ہونے والی عبرتناک شکست کا دکھ بھولا نہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کھیل کو کھیل ہی رہنے دینا چاہیے۔ سیاست اور نفرت کے بیانیے سے اسے آلودہ کرنا دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے ساتھ ناانصافی ہے۔