پیپلز پارٹی کا لیاقت آباد میں پاور شو، 150 سے زائد افراد کی شمولیت

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد جھنڈا چوک پر بڑا عوامی مظاہرہ کیا، جس میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار، 150 کلوگرام منشیات برآمد

تقریب سے صدر ضلع وسطی سردار خان، نیاز خان اور ضلعی عہدیدار توقیر احمد نے خطاب کیا، جبکہ آرگنائزر کے فرائض یوسی چیئرمین وقار احمد اور رضوان رفیق نے انجام دیے۔

اس موقع پر سردار خان نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے تمام نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ تقریب میں 150 سے زائد افراد، جن میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور غیر جانبدار افراد شامل تھے، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ نئے کارکنان کو پارٹی کے مفلر اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ یو سی 4 میں سولر پینل بھی تقسیم کیے گئے۔

ضلعی عہدیدار توقیر احمد نے کہا کہ نئی نسل بلاول بھٹو اور عاصفہ بھٹو کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی جماعت پر تنقید نہیں کرتے بلکہ اپنے کام پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کر رہے ہیں، سولر سسٹم کی فراہمی اسی وعدے کی تکمیل ہے۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!