حیدرآباد تھیٹر فیسٹیول 2025 کا شاندار افتتاح، سندھ میوزیم میں فن و ثقافت کا رنگ بکھر گیا

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) — آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور محکمہ ثقافت سندھ کے اشتراک سے 13 روزہ حیدرآباد تھیٹر فیسٹیول 2025 کا افتتاح سندھ میوزیم حیدرآباد میں کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔

سندھ کابینہ میں بڑی رد و بدل: ناصر حسین شاہ وزیر بلدیات، سعید غنی لیبر کے وزیر مقرر

تقریب میں ڈی جی کلچر حبیب اللہ میمن، رکن گورننگ باڈی سید امجد حسین شاہ، لوک ورثہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ، فیسٹیول آرگنائزر رفیق عیسانی، فنکار برادری اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ایوب شیخ نے انجام دیے۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیٹر ہماری ثقافت کی پہچان ہے اور ایسے پروگرامز نئی نسل کو اپنے کلچر سے جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حیدرآباد ہمیشہ ثقافتوں کا سنگم رہا ہے، تھیٹر نہ صرف فن ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ آرٹس کونسل حیدرآباد میں بین الاقوامی فنکار بھی پرفارم کریں گے اور خواتین ڈائریکٹرز کو مزید مواقع دیے جائیں گے۔

تقریب میں اردو ڈرامہ ہوشو پیش کیا گیا جبکہ فیسٹیول کے دوران 150 سے زائد فنکار مختلف سندھی و اردو ڈرامے پیش کریں گے۔ ان میں زندگی کے رنگ ہزار، تجھ پہ قربان میری جان، قیدی جذبہ، مفت میں مہنگا، چراغ جل اٹھا، روشنی اور واتایو فقیر شامل ہیں۔

ممتاز مرزا آڈیٹوریم میں ہونے والے حیدرآباد تھیٹر فیسٹیول میں عوام کے لیے داخلہ بالکل مفت ہے۔ یہ فیسٹیول 8 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “حیدرآباد تھیٹر فیسٹیول 2025 کا شاندار افتتاح، سندھ میوزیم میں فن و ثقافت کا رنگ بکھر گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!