سندھ کابینہ میں بڑی رد و بدل: ناصر حسین شاہ وزیر بلدیات، سعید غنی لیبر کے وزیر مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — سندھ کابینہ میں اہم رد و بدل کرتے ہوئے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے گئے اور نئے معاونین خصوصی کا تقرر کیا گیا ہے۔

سندھ پولیس میں بڑی اصلاحات: اسپیشل برانچ کو مکمل ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

وزرا اور مشیران کے نئے قلمدان:

  • ناصر حسین شاہ کو وزیر بلدیات سندھ مقرر کر دیا گیا، وہ اس سے قبل وزیر توانائی اور پی اینڈ ڈی کے قلمدان کے ذمہ دار تھے۔

  • سعید غنی کو لیبر، ہیومن ریسورس اور سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا وزیر بنایا گیا ہے، وہ اس سے قبل وزیر بلدیات سندھ تھے۔

  • محمد اسماعیل راہو کو سندھ کابینہ میں بطور وزیر شامل کر لیا گیا۔

  • گیان چند ایسرانی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ بحالی مقرر۔

خصوصی معاونین کے تقرر:
وزیراعلیٰ سندھ نے چار خصوصی معاونین کا تقرر کیا ہے:

  • ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی

  • فراز عابد لاکھانی

  • محمد طارق حسن

  • عطا محمد پنہور

مزید:

  • محمد علی راشد کو معاون خصوصی برائے سائنس و آئی ٹی مقرر کیا گیا۔

  • عبدالجبار خان کو محکمہ خوراک سے ہٹا کر بحالی کا معاون خصوصی بنایا گیا۔

  • جین خان سرفراز کو سوشل پروٹیکشن کی جگہ آرکائیوز کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔

اضافی قلمدان:

  • جام خان شورو کو ایریگیشن کے ساتھ پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ کا اضافی قلمدان سونپا گیا۔

  • مخدوم محبوب الزماں کو صوبائی وزیر برائے فوڈ ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے، ان سے ری ہیبلیٹیشن کی وزارت واپس لے لی گئی۔

یہ رد و بدل سندھ کابینہ میں انتظامی امور کی بہتری اور محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ کابینہ میں بڑی رد و بدل: ناصر حسین شاہ وزیر بلدیات، سعید غنی لیبر کے وزیر مقرر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!