نیب کا بڑا اقدام: ایس بی سی اے سے غیر قانونی شادی ہالز کی فہرست طلب

کراچی (رپورٹ) — قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے کراچی میں بغیر منظوری تعمیر و سرگرمیوں میں مصروف شادی ہالز کی مکمل فہرست طلب کر لی ہے۔

Karachi Water Crisis | RO Plant Mafia Exposed | Sindh Government Take Action

ذرائع کے مطابق نیب نے ایس بی سی اے اور کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو ہدایت دی ہے کہ امینٹی پلاٹس پر قائم شادی ہالز اور ان کی غیر قانونی تعمیرات کا ریکارڈ اور دستاویزات فراہم کیے جائیں۔

نیب نے اس سلسلے میں ایس بی سی اے کو 17 ستمبر کو پیشی کے لیے نوٹس جاری کیا تھا، تاہم ادارے کو یہ نوٹس 22 ستمبر کو موصول ہوا۔ ایس بی سی اے کے ترجمان کے مطابق مطلوبہ ریکارڈ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی نیب کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پر قائم غیر قانونی شادی ہالز کا اسکینڈل سنگین رخ اختیار کر چکا ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے بڑے انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نیب کا بڑا اقدام: ایس بی سی اے سے غیر قانونی شادی ہالز کی فہرست طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!