لاہور میں چوتھے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں پاکستان نیوی کی کامیابی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) — نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں چوتھے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کا شاندار آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ — بارودی مواد رکھنے پر مجرم کو 114 سال قید کی سزا

یہ ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں ملک کی 8 نمایاں ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں تینوں مسلح افواج، ماڑی انرجیز، رینجرز، پولیس، پورٹ قاسم اور نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔ میچز کی نگرانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ٹیکنیکل آفیشلز کر رہے ہیں۔

ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس کا شاندار ماضی رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ شائقین کے لیے دلچسپ مقابلے بھی پیش کرے گا۔

افتتاحی میچ میں پاکستان نیوی اور پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نیوی نے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کی۔

یہ ٹورنامنٹ پہلی بار 2016 میں شروع کیا گیا تھا اور اب یہ قومی ہاکی سرکٹ کا ایک بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔ پاکستان نیوی کھیلوں کے فروغ اور قومی سطح پر ہاکی کے احیاء میں ہمیشہ سرگرم کردار ادا کرتی رہی ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “لاہور میں چوتھے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں پاکستان نیوی کی کامیابی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!