بھارت کیخلاف فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی تھرڈ امپائر سے شکایت

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران فخر زمان کے متنازع کیچ آؤٹ کے فیصلے پر تھرڈ امپائر کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرا دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کیلئے قابل عمل منصوبے تیار کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے منیجر امپائرز اور میچ ریفری کو ای میل کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فخر زمان کے آؤٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ٹی وی امپائر نے شواہد کا بغور جائزہ نہیں لیا اور تمام اینگلز دیکھنے کے بجائے جلدبازی میں فیصلہ دیا۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ متنازع کیچز یا ایسے مواقع پر جہاں شواہد مبہم ہوں، بیٹسمین کو "بینفٹ آف ڈاؤٹ” دیا جانا چاہیے تھا۔ تاہم اس موقع پر واضح شواہد ہونے کے باوجود فیصلہ فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں دیا گیا، جو کھیل کے اصولوں اور اسپرٹ کے منافی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کی ای میل پر میچ آفیشلز کی جانب سے جواب کا انتظار ہے، جبکہ یہ معاملہ آئی سی سی کے متعلقہ فورمز پر بھی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بھارت کیخلاف فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی تھرڈ امپائر سے شکایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!