حارث رؤف کا بھارتی مداحوں کو ’0-6‘ کا اشارہ، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

لاہور: پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کے ایک اشارے نے میدان کے باہر بھی ہلچل مچا دی۔ بھارتی شائقین کی ہوٹنگ کے جواب میں حارث نے باؤنڈری لائن پر ہاتھ کے اشارے سے بھارتی رافیل طیاروں کے گرائے جانے کی نقل اتاری اور "0-6” کی جانب اشارہ کیا۔

بھارت کیخلاف فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی تھرڈ امپائر سے شکایت

اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی تماشائیوں نے بھی "رافیل، رافیل” کے نعرے بلند کیے جس سے ماحول گرما گیا۔ چند لمحوں بعد ہی یہ منظر سوشل میڈیا پر چھا گیا اور حارث رؤف کا اشارہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا:
"حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ۔ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن چھ صفر کی ہزیمت انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔”

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان میچ نہ جیت سکا، مگر "جنگ کے میدان کی جیت” کو یاد دلا کر حارث نے سب کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ حارث کا یہ اشارہ اس واقعے کی یاد دہانی تھا جب مئی میں پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان نے بھارت کے چھ طیارے مار گرائے تھے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “حارث رؤف کا بھارتی مداحوں کو ’0-6‘ کا اشارہ، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!