وزیراعظم شہباز شریف کی سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کیلئے قابل عمل منصوبے تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے قابل عمل اور بروقت منصوبے تیار کیے جائیں تاکہ برآمدات میں اضافہ اور معیشت کو تقویت مل سکے۔

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعظم کی زیر صدارت سرمایہ کاری، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت انہوں نے لندن سے آن لائن کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیر ماحولیاتی تبدیلی، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت، وزیر اطلاعات اور وزیر اقتصادی امور نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت اور قابل تجدید توانائی ایسے شعبے ہیں جن میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تجارت کے فروغ کو بھی پالیسی کا حصہ بنایا جائے تاکہ برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے وزارتوں کو ہدایت دی کہ زیر تکمیل منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور ایسے قابل عمل منصوبے فوری طور پر نشاندہی کرکے مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہداف کے حصول کیلئے واضح روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا ترتیب دیا جائے، جبکہ اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کی سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کیلئے قابل عمل منصوبے تیار کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!