امریکا نے چاہ بہار بندرگاہ پر استثنیٰ ختم کر دیا بھارت بھی اثر کی زد میں

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ پالیسی کے تحت ایران فریڈم اینڈ کاؤنٹر پرافیلیریشن ایکٹ (IFCA) کے تحت افغانستان کی تعمیرِ نو اور اقتصادی ترقی کے لیے دیا گیا استثنیٰ ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ 29 ستمبر 2025 سے مؤثر ہوگا۔
9 مئی کیس عمران خان کی ذاتی پیشی کی درخواست مسترد جیل سے ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش

محکمہ خارجہ کے مطابق اس اقدام کے بعد جو بھی افراد یا ادارے چاہ بہار بندرگاہ کے آپریشن یا قانون میں درج دیگر سرگرمیوں میں شامل ہوں گے، وہ براہِ راست امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔

اس فیصلے کے اثرات بھارت پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے جو خلیجِ عمان پر واقع چاہ بہار بندرگاہ میں ایک ٹرمینل تیار کر رہا ہے۔ 13 مئی 2024 کو انڈین پورٹس گلوبل لمیٹڈ اور ایران کی پورٹ اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے درمیان طویل المدتی معاہدہ ہوا تھا، جو 2016 کے ابتدائی معاہدے کی جگہ لے چکا ہے۔ یہ معاہدہ چاہ بہار بندرگاہ کے شاہد بہشتی ٹرمینل پر بھارت کے آپریشنز سے متعلق ہے اور ہر سال تجدید ہوتا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے مبینہ ایٹمی پروگرام کے باعث عائد امریکی پابندیوں نے بندرگاہ کی ترقی کی رفتار پہلے ہی سست کر دی تھی، اب استثنیٰ کے خاتمے کے بعد بھارت کے منصوبے مزید دباؤ میں آ سکتے ہیں

52 / 100 SEO Score

One thought on “امریکا نے چاہ بہار بندرگاہ پر استثنیٰ ختم کر دیا بھارت بھی اثر کی زد میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!