وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات پر اظہار تشکر، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری روابط میں خصوصی دلچسپی قابلِ تعریف ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

اسرائیلی فوج کا غزہ کے اسپتالوں پر حملہ، 19 فلسطینی شہید، عالمی برادری کی مذمت

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے بتایا کہ ریاض پہنچنے پر سعودی ولی عہد نے شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی طیاروں کی حفاظت سے لے کر مسلح افواج کے گارڈ آف آنر تک ہر چیز متاثر کن تھی، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ محبت اور باہمی احترام کی عکاس ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات نہایت خوشگوار اور مفید رہی، جس میں علاقائی چیلنجز اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے لیے سعودی ولی عہد کے وژن اور قیادت کو دل سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہمیشہ مضبوط اور نئی بلندیوں کو چھوتی رہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات پر اظہار تشکر، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!