اسرائیلی فوج کا غزہ کے اسپتالوں پر حملہ، 19 فلسطینی شہید، عالمی برادری کی مذمت

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے دو بڑے اسپتالوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔ صہیونی فورسز کی جانب سے الشفاء اسپتال پر بمباری میں 15 جبکہ الاہلی اسپتال پر حملے میں 4 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ غزہ میں اس وقت صرف یہی دونوں اسپتال مریضوں کو طبی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کا دولت مشترکہ کی رپورٹ پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ، عدالت جانے کا اعلان

اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 150 سے زائد مقامات پر بمباری کی اور 25 رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ غزہ سٹی کے جنوب میں درجنوں ٹینک موجود ہیں جو زمینی کارروائی میں مصروف ہیں۔ ٹینکوں کی الشفاء اسپتال پر گولہ باری کے نتیجے میں مزید 98 فلسطینی شہید ہوگئے، یوں مجموعی شہادتوں کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سعودی عرب نے اسرائیل کے زمینی آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا، جبکہ قطر نے اسرائیلی اقدام کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا مقدس شہر ہے اور اسے ناپاک ہاتھوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ادھر حماس کے سینئر رہنما غازی حمد قطر حملے کے بعد منظرِ عام پر آگئے اور الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “اسرائیلی فوج کا غزہ کے اسپتالوں پر حملہ، 19 فلسطینی شہید، عالمی برادری کی مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!