سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی ضلع کورنگی و چیئرمین یوسی 8 احمد رضا نے کہا ہے کہ یوسی 9 لانڈھی ٹاؤن کی ابتر صورتحال دیکھ کر یہاں کے منتخب نمائندوں کی نیت سب کے سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک معذور شہری کی وائرل ویڈیو دیکھتے ہی فوری موقع پر پہنچا اور سیوریج کی نئی لائن کی تنصیب کا آغاز کروا دیا ہے۔
احمد رضا نے کہا کہ صدر پیپلزپارٹی ضلع کورنگی جانی میمن کی ہدایت پر سیکٹر 51-ڈی کا دورہ کیا گیا۔ اگرچہ یہاں سے پیپلزپارٹی کا کوئی نمائندہ منتخب نہیں ہوا مگر عوامی مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے رابطہ کرکے پائپ پہنچا دیے گئے ہیں، کل سے کام شروع ہوگا اور بعدازاں پیور فلورنگ بھی مکمل کرائی جائے گی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو گمراہ کیا گیا، مگر پیپلزپارٹی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔