عدالت کا ایشوریا رائے کی تصاویر آواز اور نام کے غیر مجاز استعمال پر پابندی کا حکم

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی تصاویر، آواز اور نام کو بغیر اجازت استعمال کیا جا رہا ہے، حتیٰ کہ ان کی ایڈیٹ شدہ تصاویر کو فحش انداز میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
ایمان مزاری کی چیف جسٹس عدالت کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست جج کے ریمارکس پر بار کونسلز اور وکلاء برادری برہم

بھارتی نشریاتی ادارے دی ہندو کے مطابق گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس تیجس کاریا نے اداکارہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالتیں شخصیات کے حقوق کے غیر مجاز استعمال کو نظر انداز نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشہور شخصیت کی شناخت کو بغیر اجازت استعمال کرنا نہ صرف مالی نقصان کا سبب بنتا ہے بلکہ ان کی رازداری اور عزت نفس کے حق پر بھی حملہ ہے۔

عدالت نے اپنے عبوری حکم میں مختلف ملزمان کو ایشوریا رائے کے نام، تصاویر اور شخصیت سے متعلق کسی بھی قسم کی مصنوعات، جیسے ٹی شرٹس، مگ، پوسٹرز یا ڈیجیٹل مواد بنانے، فروخت کرنے یا شیئر کرنے سے روک دیا۔ مزید برآں، عدالت نے مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیپ فیک ٹیکنالوجی اور چہرے کی تبدیلی جیسے ہتھکنڈوں کے ذریعے ان سے منسوب جعلی مواد بنانے یا پھیلانے پر بھی پابندی عائد کر دی۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے کے شوہر اور اداکار ابھیشیک بچن کی جانب سے بھی اسی نوعیت کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے اپنی تصاویر، شخصیت اور جعلی ویڈیوز کے غیر مجاز استعمال پر تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔ عدالت نے ان کی درخواست پر تمام شواہد طلب کر لیے ہیں اور جلد اس پر بھی حکم نامہ جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “عدالت کا ایشوریا رائے کی تصاویر آواز اور نام کے غیر مجاز استعمال پر پابندی کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!