کُونکر ندی حادثہ مزید 3 لاشیں برآمد ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

ریسکیو سروسز کے مطابق حیدرآباد سے کراچی آنے والی ایک وین 9 ستمبر کو شدید بارش کے بعد شہر کے نواح میں کُونکر ندی میں بہہ گئی تھی، جس میں سوار مسافر لاپتا ہوگئے تھے۔
عدالت کا ایشوریا رائے کی تصاویر آواز اور نام کے غیر مجاز استعمال پر پابندی کا حکم

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز 4 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی تھیں، جن میں 60 سالہ گلاب، 60 سالہ نابو گلاب، 40 سالہ راجا گلاب اور 40 سالہ محمد جاوید شاہ شامل تھے۔ تاہم 3 افراد تاحال لاپتا تھے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق تیسرے روز سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا، جس کے دوران مزید 3 لاشیں برآمد ہوئیں۔ متوفین میں سے ایک کی شناخت 8 سالہ کیلاش کے طور پر ہوئی، جس کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، جب کہ دیگر 2 مردوں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی اور ان کی لاشیں ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کر دی گئیں۔

دوسری جانب پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ندی سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے، جس کی عمر تقریباً 40 سال بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش میانوالی کالونی کے دھوبی گھاٹ کے قریب ملی، جسے قانونی کارروائی کے لیے ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کُونکر ندی حادثہ مزید 3 لاشیں برآمد ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!