اداکارہ عینی جعفری کا انکشاف: ’’بچپن میں گھریلو ملازم نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا‘‘

پاکستانی ماڈل و اداکارہ عینی جعفری نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ وہ صرف 5 سال کی عمر میں گھریلو ملازم کی جانب سے جنسی ہراسانی کا شکار بنی تھیں۔

سلامتی کونسل اجلاس: پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ، قطر پر حملے کی گونج

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ دادا دادی کے گھر کام کرنے والے باورچی نے لالی پاپ دینے کے بہانے انہیں سرونٹ کوارٹر بلایا اور وہاں زیادتی کی۔

عینی جعفری نے کہا کہ یہ واقعہ آج بھی انہیں ایک ہولناک فلم کی طرح یاد ہے، اُس وقت بھی انہیں محسوس ہو رہا تھا کہ یہ سب غلط ہے مگر چھوٹی عمر کی وجہ سے وہ اسے روک نہ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے فوراً بعد وہ گھر جا کر اپنی والدہ کو سب کچھ بتا دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ اس تلخ تجربے کو بیان کرنے کا مقصد ہمدردی حاصل کرنا نہیں بلکہ یہ آگاہی دینا ہے کہ اکثر بچے ایسے حالات کا شکار ہوتے ہیں لیکن خوف کے باعث والدین کو نہیں بتاتے۔

ان کے مطابق ’’ڈرنا اُس شخص کو چاہیے جو یہ گھناونا کام کرتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو یہ شعور دیں کہ کون سا عمل غلط ہے اور ایسے حالات میں وہ فوری طور پر مدد مانگ سکیں۔

عینی جعفری نے متاثرہ بچوں اور افراد پر زور دیا کہ وہ خاموش رہنے کے بجائے کھل کر بات کریں اور ضرورت پڑنے پر تھراپی سے بھی مدد حاصل کریں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “اداکارہ عینی جعفری کا انکشاف: ’’بچپن میں گھریلو ملازم نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!