پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیاں جاری

کراچی: پاک بحریہ نے پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ جلال پور اور ملتان میں ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جبکہ کشمور، گھوٹکی، سکھر اور شکارپور سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موجود ٹیمیں بھی سرگرم عمل ہیں۔

اداکارہ عینی جعفری کا انکشاف: ’’بچپن میں گھریلو ملازم نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا‘‘

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں ہوورکرافٹ، ریسکیو بوٹس اور ماہر غوطہ خوروں سے لیس ہیں تاکہ زیرِ آب علاقوں تک بروقت رسائی حاصل کی جا سکے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 478 متاثرہ افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سندھ میں اب تک ریسکیو کیے گئے افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 860 ہو چکی ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے متاثرہ آبادی کو مفت طبی سہولیات اور ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف مل سکے۔

ادھر گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر پاک بحریہ ہائی الرٹ ہے اور سول انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے اور قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیاں جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!