برطانیہ: معروف کامیڈین و گلوکار چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

لندن: پاکستان کے معروف کامیڈین اور گلوکار چاہت فتح علی خان نے برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے جس نے تین ماہ قبل ہونے والے انڈوں کے حملے کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری کی۔

کراچی میں بارش، نکاسی آب کے مسائل برقرار، شہری مشکلات میں گھِر گئے

چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں بتایا کہ 19 جون کو برطانیہ کے شہر بلیک برن میں پاکستانی ریسٹورنٹ ’’پراٹھا اسٹاپ پیلس‘‘ کے باہر ان پر نقاب پوش افراد نے انڈے پھینک کر حملہ کیا۔ گلوکار کے مطابق واقعے کے وقت وہ پرفارمنس مکمل کر کے باہر نکل رہے تھے اور سیکیورٹی اہلکار ان کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے انڈے پھینک کر انہیں نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک حملہ آور نے ان کے سر پر انڈا پھینکنے کے ساتھ ہاتھ بھی مارا، جس کے بعد ان کی طبیعت کئی روز تک خراب رہی۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کا مؤقف اور ویڈیو جاری کرنے کا معاملہ

چاہت فتح علی خان کے مطابق ریسٹورنٹ مالکان ارم اور فیض نے انہیں پرفارمنس کے لیے مدعو کیا تھا۔ جب انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی تو انتظامیہ نے انکار کر دیا اور کہا کہ ریسٹورنٹ کے باہر کیمرے نصب نہیں۔ تاہم واقعے کے تین ماہ بعد ریسٹورنٹ کے آفیشل اکاؤنٹ سے وہی ویڈیو شیئر کر دی گئی، جس پر گلوکار نے الزام لگایا کہ یہ سب ’’ملی بھگت‘‘ سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز بھی موصول ہوئیں، جن میں طنزیہ انداز میں ان کی خیریت دریافت کی جاتی تھی۔

قانونی کارروائی کا اعلان

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ اب ان کے پاس ریسٹورنٹ کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں، وہ عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے اور ’’پراٹھا اسٹاپ پیلس‘‘ کو بند کروانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب ریسٹورنٹ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حملہ آوروں کی شناخت میں انتظامیہ کی مدد کریں۔

69 / 100 SEO Score

One thought on “برطانیہ: معروف کامیڈین و گلوکار چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!