ضلع وسطی میں بارش کے بعد نکاسیٔ آب اور ریسکیو آپریشن، ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم کی نگرانی میں انتظامیہ متحرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حالیہ بارشوں کے بعد ضلع وسطی کی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم کی ہدایت پر بھرپور ایکشن میں نظر آئی۔ نکاسیٔ آب اور ریسکیو آپریشن اسسٹنٹ کمشنرز کی براہِ راست نگرانی میں جاری ہیں۔

ضلع وسطی میں بارش کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کا متاثرہ علاقوں کا دورہ، شہریوں کا ریسکیو

اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ افشاں ریکی نے ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور بلاک 22 مدینہ کالونی میں پھنسے ہوئے بچوں، بزرگوں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ انہوں نے سہراب گوٹھ اور عائشہ منزل پر قائم ایمرجنسی کیمپس کا بھی معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد نے نکاسیٔ آب کے کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ "نارتھ ناظم آباد کی شاہراہوں پر سے مشینری کے ذریعے پانی کی نکاسی جاری ہے۔”

اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ڈاکٹر سائرہ خان بھی مختلف علاقوں میں موجود رہیں اور نکاسیٔ آب کا عمل اپنی نگرانی میں مکمل کرواتی رہیں۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر وسطی کے مطابق پورے ضلع میں اسسٹنٹ کمشنرز اور عملہ الرٹ ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ رکھنا اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہماری ترجیح ہے، ضلعی انتظامیہ بارش کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع وسطی میں بارش کے بعد نکاسیٔ آب اور ریسکیو آپریشن، ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم کی نگرانی میں انتظامیہ متحرک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!