ضلع وسطی میں بارش کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کا متاثرہ علاقوں کا دورہ، شہریوں کا ریسکیو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ افشاں ریکی نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور خود ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

ملک بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے وسیع ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری

اس موقع پر انہوں نے بلاک 22 مدینہ کالونی میں پھنسے ہوئے بچوں، بزرگوں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سہراب گوٹھ اور عائشہ منزل پر قائم ایمرجنسی کیمپس کا معائنہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

افشاں ریکی کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی کی انتظامیہ بارش کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں گلبرگ ڈویژن کی مختلف شاہراہوں کا جائزہ لیا، نکاسیٔ آب اور صفائی کے انتظامات کی صورتحال چیک کی اور متعلقہ عملے کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔

WhatsApp Image 2025 09 10 at 4.49.01 PM 1 WhatsApp Image 2025 09 10 at 4.49.02 PM WhatsApp Image 2025 09 10 at 4.49.02 PM 1

70 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع وسطی میں بارش کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کا متاثرہ علاقوں کا دورہ، شہریوں کا ریسکیو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!