یوٹیلیٹی اسٹورز کے 11 ہزار سے زائد ملازمین کے لیے 19 ارب روپے سے زائد کا پیکیج منظور

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے حکومت نے بڑا مالی پیکیج منظور کر لیا ہے، جس کے تحت مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو 19 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ یہ پیکیج یکم ستمبر 2025 سے فارغ کیے گئے تمام 11 ہزار 406 ملازمین کو دیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر

ڈان نیوز کے مطابق پیکیج کی تفصیلات کے تحت مستقل ملازمین میں سے وہ افراد جن کی ملازمت کی معیاد 2 سال یا اس سے کم رہتی ہے، انہیں باقی مہینوں کی مکمل تنخواہ دی جائے گی۔ 20 سال سے زائد سروس رکھنے والوں کو ہر سال کے حساب سے موجودہ بنیادی تنخواہ کے برابر 2 تنخواہیں ملیں گی، جبکہ 20 سال سے کم ملازمت کرنے والوں کو ہر سال کے حساب سے 3 بنیادی تنخواہیں یا زیادہ سے زیادہ 50 ماہ کی 1.25 تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ اس مد میں 5 ہزار 229 ملازمین کو 13 ارب 18 کروڑ 30 لاکھ روپے ملیں گے۔

کنٹریکٹ ملازمین میں سے 2 سال یا اس سے کم ملازمت رکھنے والوں کو باقی مہینوں کی بنیادی تنخواہ دی جائے گی، 16 سال تک سروس کرنے والوں کو 30 بنیادی تنخواہیں جبکہ 16 سال سے زائد ملازمت رکھنے والوں کو 35 بنیادی تنخواہیں ملیں گی۔ اس مد میں 3 ہزار 323 کنٹریکٹ ملازمین کو 3 ارب 60 کروڑ 20 لاکھ روپے ملیں گے۔

ڈیلی ویجرز کے لیے بھی واضح فارمولہ طے کیا گیا ہے۔ 2 سال یا اس سے کم سروس پر باقی مہینوں کی 37 ہزار روپے فی مہینہ تنخواہ، 10 سال تک سروس پر 15 تنخواہیں، 10 سے 15 سال کی سروس پر 28 تنخواہیں جبکہ 15 سال سے زائد ملازمت کرنے والوں کو 30 تنخواہیں ملیں گی۔ اس پیکیج سے 2 ہزار 854 ڈیلی ویجز ملازمین کو 2 ارب 71 کروڑ 90 لاکھ روپے ملیں گے۔

حکومت کے مطابق تنظیم نو کے تحت پہلے فارغ کیے گئے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین بھی اس پیکیج کے اہل ہوں گے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “یوٹیلیٹی اسٹورز کے 11 ہزار سے زائد ملازمین کے لیے 19 ارب روپے سے زائد کا پیکیج منظور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!