وزیراعظم شہباز شریف کا ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر جامع پالیسی ترتیب دیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلیف آپریشن جاری ہے اور دعا ہے کہ سندھ میں زیادہ نقصان نہ ہو۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے 11 ہزار سے زائد ملازمین کے لیے 19 ارب روپے سے زائد کا پیکیج منظور

کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کی قربانیوں کے باعث آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں لیکن افسوس ہے کہ سوشل میڈیا پر شہدا اور اداروں کی تضحیک کی جارہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروپیگنڈا کرنے والوں کی نشاندہی اور ان کا مکمل خاتمہ قومی فرض ہے۔

وزیراعظم نے حالیہ شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میجر عدنان اسلم نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔ جی ایچ کیو میں نماز جنازہ کے موقع پر شہید کے والد، سسر اور بہنوں نے اپنے پیارے کی قربانی پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپاہی سے لے کر میجر اور کرنل تک، سب نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

شہباز شریف نے چین کے حالیہ دورے اور بزنس کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مزید فروغ دیا جائے گا، جبکہ امریکا کے ساتھ بھی بہتر تعلقات استوار کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی منصوبے میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تباہی مچائی ہے اور اب پانی سندھ میں داخل ہورہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری روڈ میپ تشکیل دینا ہوگا۔ زرعی نقصانات کے تخمینے کے لیے بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور اگلے اجلاس میں چاول، گنا اور کپاس کے نقصانات کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔

کابینہ کے فیصلے کے مطابق احسن اقبال کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی سے متعلق اقدامات کی نگرانی کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے قطر پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی اور کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!