صوبائی حکومت نے ماہانہ کم از کم اجرت 36 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کی ہے، جس کے بعد صوبے میں یومیہ اجرت 1538 روپے ہوگی۔ یہ فیصلہ رواں مالی سال کے بجٹ میں کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی جولائی میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر چکی ہے۔ سندھ کے منیمم ویجز بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیم ہنرمندوں کی کم از کم اجرت 41 ہزار 280 روپے، ہنرمندوں کے لیے 48 ہزار 910 روپے اور اعلیٰ ہنرمند محنت کشوں کے لیے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو چکا ہے۔