ایس آئی ایف سی کی حکمتِ عملی سے فارماسیوٹیکل صنعت میں جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ

اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر حکمتِ عملی کی بدولت پاکستان میں فارماسیوٹیکل صنعت میں جدت، استحکام اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے ادویات کے قانون میں ترامیم کے سلسلے میں ایس آئی ایف سی کی معاونت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ پی پی ایم اے کے مطابق نئی ترامیم عالمی اصولوں سے ہم آہنگ اصلاحی اقدامات کو یقینی بنائیں گی۔

ترمیم شدہ قانون کے نتیجے میں اہم ادویات کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگی جبکہ جدید علاج اور نئی ادویات کی تیاری کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

پاکستان فارما مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین توقیر الحق نے خصوصی خط کے ذریعے ایس آئی ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری اور صنعتی مسابقت کے لیے ایس آئی ایف سی کے ساتھ شراکت داری جاری رکھی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق ایس آئی ایف سی کے اقدامات فارماسیوٹیکل کے ساتھ ساتھ دیگر صنعتوں میں بھی سرمایہ کاری اور ترقی کی نئی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایس آئی ایف سی کی حکمتِ عملی سے فارماسیوٹیکل صنعت میں جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!