راولپنڈی: ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 مریض سامنے آئے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی حکمتِ عملی سے فارماسیوٹیکل صنعت میں جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک ضلع میں 6342 افراد کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 244 کیسز میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اس وقت اسپتالوں میں 60 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔
ڈینگی سرویلنس کے لیے 1290 ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ اب تک 46 لاکھ 97 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی، جن میں 1 لاکھ 10 ہزار 159 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق اب تک 1 لاکھ 25 ہزار 879 ڈینگی لاروا تلف کیے جا چکے ہیں، جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3484 ایف آئی آرز درج ہوئیں، 1596 عمارتیں سیل اور 3170 چالان کیے گئے۔ اس دوران 93 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
ڈینگی ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈھوک حکم داد، سی ٹی سی 10، سی ٹی سی 2 ڈھوک کالا خان، بنگش کالونی، چک جلال دین، افندی کالونی، دھوک منشی، دھمیال، کھڈیوت شاہ، چن چراغ اور دھوک حسو شامل ہیں۔
