ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور: یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پاک بحریہ کا یومِ بحریہ شہداء کو خراجِ عقیدت اور آپریشنل مہارت کے شاندار مظاہرے کے ساتھ منایا گیا

ضلعی کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر شعیب ریاض نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لنکس اور کرنسی برآمد ہوچکی ہے جبکہ مزید برآمدگی متوقع ہے، اس لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈکی بھائی کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ان پر الزام ہے کہ وہ جوا کھیلنے والی ایپس کو اپنی ویڈیوز میں پروموٹ کرتے رہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد مالی نقصان کا شکار ہوئے۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف مختلف قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!